ڈینگی مریضوں کی ہلاکت میں اضافہ افسوسناک ہے،میاں افتخار حسین

ڈینگی مریضوں کی ہلاکت میں اضافہ افسوسناک ہے،میاں افتخار حسین

پبی ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے ڈینگی مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خاموشی اختیار کرنے کی بجائے قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ، نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے دوران کے دوران ڈینگی مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دوسری چیز انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی اور وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد31ہو چکی ہے جبکہ آئے روز درجنوں افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی سنگین ہے اور اس موقع پر پوائنٹ سکورنگ کی بجائے معاملے پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاہم حکومت کی مجرمانہ خاموشی از خود ایک سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کا تساہل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈینگی مریض

مزید : پشاورصفحہ آخر