حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، افضل گل ایڈووکیٹ

حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، افضل گل ایڈووکیٹ

حاصل پور(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)موجودہ حکومت عوا م کے بنیادی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے چھونا والا میں عوام کی سہولیات کے لیئے کمپیوٹر قومی سناختی کارڈ دفتر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

نادرا قائم کر دیا گیا ہے ان خیالات کاا ظہار چیئرمین زراعت ایم پی اے چوہدری محمد افضل گل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ کے عوام اپنا قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیئے تقریبا 26 کلومیٹردور حاصل پور آتے تھے جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اب چھونا والا میں قومی شناختی کارڈ دفتر نادرا قائم کر دیا ہے جس کا افتتاح انشااللہ عنقریب ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ علاقہ چھونا والا میں دفتر نادرا قومی شناختی کارڈ قائم ہونے سے علاقہ کے لوگوں کو انکی دہلیز پر سہولیات میسرز ہونگی انہوں نے کہاکہ حکومت نے چھونا والا کی ترقی کے لیئے انڈسٹری اسٹیٹ کا بھی درجہ دیا ہے۔ دریں اثناء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور حلقہ 120 NA میں ن لیگ پر مہر لگا کر عوام نے ثابت کر دیا کہ شیر کی ڈھار سب پر بھاری ہے۔ن لیگ کی کامیابی سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ عوام کے دلوں میں میاں برادران کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ان خیالات کااظہار حلقہ PP274 کے ایم پی اے محمد افضل گل و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت پنجاب نے مختلف علاقہ کے دورا کے دوران حلقہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہاکہ ن لیگ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیئے دان رات کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں خاص طور پر توجہ دی ہے . انہوں نے مزیدکہاکہ جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لیئے اربوں روپے کے فنڈز مہیا کر دیئے گئے ہیں جن پر کام شروع ہو چکا ہے جس میں ریسکیو 1122 ، ہسپتال کی اپ گریڈیشن 40 بیڈ سے 80 بیڈز اور ٹراما سنٹر ، کارڈیک سنٹر کے علاوہ پینے کے صاف پانی کے مختلف جگہ پر فلٹریشن پلانٹس لگا دیئے گئے ہیں اور ابھی اور بھی بہت سے ترقیاتی کام بھی جاری ہے ۔ اس موقع پر ساجد سلیم چوہدری کونسلر، رانا عبدالرشیدکونسلر، ببو بھٹی، عمران شکور پھلوں والا، شکیل احمد گجر، محمدعرفان بھٹی، آصف رامے، غلام حسین گاما، رانا محمد شفیق، کاشف بھٹی کونسلرکے علاوہ دیگر عہدیدارن و ممبر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر