غلام قادر بیٹنی کی شمولیت اے این پی کی جیت کی علامت ہے،غلام دستگیربیٹنی

غلام قادر بیٹنی کی شمولیت اے این پی کی جیت کی علامت ہے،غلام دستگیربیٹنی

ٹانک (نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی ٹانک کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام دستگیر بیٹنی نے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے غلام قادر خان بیٹنی کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا عوامی نیشنل پارٹی کی جیت کی علامت ہے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا سے پی ٹی ائی جبکہ ٹانک سے جمعیت کا جنازہ نکال کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انکا کہناتھاکہ قادر بیٹنی ٹانک عوام کااصل خادم ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہر فورم پر پختون قوم کی ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت اور پی ٹی ا ئی نے ٹانک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے ٹانک کی پسماندگی کے اصل ذمہ دار دونوں جماعتیں ہیں کیونکہ انکے اقتدار میں ٹانک کو پسماندگی کے دلدل میں جان بوجھ کر دھکیلا گیا انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے غلام قادر خان بیٹنی کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا رکرنے سے ٹانک میں اے این پی مزید مقبولیت حاصل کریگی اور صوبائی سطح پر اپنا امید وار کامیاب کرکے حکومت قائم کریگی جس سے ٹانک کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...