مہمند ایجنسی ،جمعیت کا 2اکتوبر کو غلنئی میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

مہمند ایجنسی ،جمعیت کا 2اکتوبر کو غلنئی میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی کے مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے اُمراء و نظماء کا ایک اہم اجلاس۔ 2 اکتوبر کو غلنئی میں جمعیت ورکرز کنوینش کے انعقاد کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی کے مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے اُمراء و نظماء کا ایک اہم اجلاس غلنئی میں زیر صدارت امیر جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی مولانا محمد عارف حقانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں 2 اکتوبر کو غلنئی میں جمعیت علمائے اسلام ورکرز کنوینشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں فاٹا کے قائدین شرکت کرینگے۔ اجلاس میں ورکرز کنوینشن کی کامیابی کیلئے لائحہ عمل طے ہوا اور اس کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دئیے گئے۔ اور تمام تحصیلوں کے ذمہ داروں کو اپنی اپنی ذمہ داری سونپ دی گئیں۔اجلاس میں جے یو آئی مہمند ایجنسی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفار صافی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عارف حقانی نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے مظالم پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی بزدلانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ برما حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کر کے اپنا کردار ادا کریں۔ آن سان سوجی سے نوبل ایوارڈ واپس لیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر