پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تمام اضلاع میں بیک وقت کارروائی، ہزاروں لٹر ناقص دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تمام اضلاع میں بیک وقت کارروائی، ہزاروں لٹر ناقص دودھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں فعال ہو گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی دفعہ کسی بھی ادارے نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بیک وقت کاروائی کی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی اور صوبہ بھر کے تمام شہروں کے انٹری پوائنٹس پر ناکے لگائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کاروائیوں کی خود نگرانی کی۔لاہور میں 4 ہزار،(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ملتان میں 3500، راولپنڈی میں 3800 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان اور بہاولپور میں مجموعی طور پر 11 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ کاروائیاں راجن پور سے اٹک تک، پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کی گئیں۔ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 40 ہزار لیٹر کے قریب ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ میں ملاوٹ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے۔دودھ میں ذیادہ تر پانی اور گاڑھا کرنے والے کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔سبزاہ زار میں ملک بیکری پر چھاپے کے دوران نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے ،پروسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے ،حشرات کے خاتمے کا نامناسب انتظام،گندے اواور زنگ آلودہ فریزر میں اشیاء خورونوش محفوظ کرنے پر احاطے کو سیل کر دیاگیا۔ہربنس پورہ میں المدینہ ہوٹل،قصرِ شیریں بینکویٹ ہال ،ڈوسے فوڈ ،زارارشہید روڈ پر فائن پیزا،پاک سوئٹس ،حافظ مِلک شاپ ،حسیب جنرل سٹور،اکبری منڈی میں غالِب سوئٹس ،فیصل سوئٹس،اور متعدد فو ڈ پوائنٹس اورسوئٹس اینڈ بیکرز کو فوری ای لائسنس بنانے ،اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔
دودھ تلف