سکیل 1تا 17کے اینٹی کرپشن ملازمین کے فکسڈ الاؤنس میں اضافہ کی منظوری، ٹوٹیفکیشن جاری

سکیل 1تا 17کے اینٹی کرپشن ملازمین کے فکسڈ الاؤنس میں اضافہ کی منظوری، ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلی پنجاب نے ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر ( ر) مظفرعلی رانجھا کی سمری منظور کرتے ہوئے سکیل نمبر1 تا17 کے اینٹی کرپشن ملازمین(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کے فکسڈ اینٹی کرپشن الاؤنس میں اضافہ کی منظوری دیدی جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا سکیل نمبر17 کیلئے30 ہزار سکیل16 کیلئے20 ہزار سکیل7 تا15 کیلئے15 ہزار اورسکیل 1 تا6 کیلئے6 ہجزار فسکڈ اینٹی کرپشن الاؤنس میں اضافہ کیاگیاہے گزشتہ روز اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ بہاولپورکے ملازمین کاایک اجلاس ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورسیدطارق محمودبخاری کی صدارت میں منعقدہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر عابد نثار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں صدیق احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل مزمل امام اوردیگر ملازمین نے شرکت کی اجلاس میں فکسڈ اینٹی کرپشن الاؤنس میں اضافہ پروزیراعلی پنجاب اورڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر( ر) مظفرعلی رانجھا سے اظہارتشکرکیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر