میونسپل کارپوریشن و ضلعی انتظامیہ کا محرم روٹس پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع پختہ تعمیرات مسمار، سامان قبضے میں لے لیا

میونسپل کارپوریشن و ضلعی انتظامیہ کا محرم روٹس پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سپیشل رپورٹر ،نیوز رپورٹر) میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتطامیہ (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نے محرم الحرام کے پیش نظر اندرون شہر سمیت شہر کے مختلف علاقو ں میں محرم روٹوں پر تجا وز ات کے خلا ف بھر پور آ پر یشن شروع کردیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز اندرون شہر سرکلر روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا ۔آ پر یشن کے دور ان بھا ری تعد اد میں پختہ تعمیر ات اور کھو کھے مسما ر کر کے سا مان قبضے میں لے لیا ۔آ پر یشن کی قیا د ت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کو ارٹر فا روق ڈو گر نے کی اس موقع پر سول ڈ یفنس کے اہلکا رو ں اور ضلعی پولیس نے بھی تجا وز ات آ پر یشن میں شر کت کی ۔آ پر یشن کا آ غاز چوک گھنٹہ گھر سے کیا گیا ٹر یکٹر اور بلڈوزر کے ذ ر یعے تعمیرا ت مسمار کر کے شاہر اؤ ں پر رکھا گیا ساما ن قبضے میں لے لیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کو ارٹر فا روق ڈو گر نے کہا کہ ڈ پٹی کمشنر نادر چٹھہ نے ضلعی انتظا میہ اور میو نسپل کا رپو ریشن کو تجا و زات مکمل طور پر ہٹا نے کا ٹا سک دیا ہے ۔ در یں اثنا ء تجا وز ات آ پر یشن پر شہر یو ں اور تا جر وں نے اظہا ر تشکر کر تے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظا میہ ایسے آپر یشن جا ری رکھے ۔