انتظامیہ کے اقدامات خوش آئند محرم میں امن قائم کررکھنے کیلئے عزادار بھر پور کردار ادا کریں، عون عباس

انتظامیہ کے اقدامات خوش آئند محرم میں امن قائم کررکھنے کیلئے عزادار بھر پور ...

ملتان (سٹی رپورٹر) امام بارگاہ عبد اللہ والا گل روذ کے متولی عون عباس نے کہا(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ہے کہ عزادار محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کسی سنی سنائی خبر پر یقین نہ کریں بلکہ ہر بات کی تصدیق کریں تاکہ کوئی شر پسند عناصر چھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر شر انگریزی پھیلانے میں کامیاب نہ ہو سکیں انہوں نے کہاہے کہ محر م الحرام کے سلسلے میں انتظامیہ جو اقدامات کر رہی ہے وہ خوش آئند ہیں انہوں نے کہاہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہر محب وطن شہری کا فرض ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور امن وامان قائم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ معاشرے میں امن قائم رہ سکیں۔

عون عباس

مزید : ملتان صفحہ آخر