دیربالا،گھر میں آتشزدگی سے 6 بچے جھلس کر جاں بحق

24 ستمبر 2017 (09:22)

دیربالا(ڈیلی پاکستان آن لائن)دیربالا میں گھر میں آتشزدگی سے6 بچے جھلس کر جاں بحق ،خاتون سمیت 2 زخمی ہو گئے،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ڈوگ درہ کے پہاڑی علاقے ببوزی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نے سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں آگ لگائی ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 6 بچے جھلس کر جاں بحق اور خاتون سمیت 2 زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ واقعے کی مزیدتفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں