کراچی، بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ،ریسٹورنٹ جل کر خاکستر

کراچی، بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ،ریسٹورنٹ جل کر ...
کراچی، بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ،ریسٹورنٹ جل کر خاکستر

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،کولنگ کا عمل جاری،آتشزدگی سے ریسٹورنٹ جل کر مکمل خاکستر ہو گیا،تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے قریب 14 منزلہ عمارت کے نیچے واقع ریسٹورنٹ میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر اور پلاسٹک کی کرسیاں موجود ہونے کے باعث آگ شدت اختیار کر گئی جس کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں طلب کر لی گئیں،فائر فائٹرز نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔آتشزدگی واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس موقع پر ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی اور وسائل کی کمی کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آئیں تاہم فائر فائٹرز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں