جنیوا میں پاکستان مخالف مہم‘ بلوچستان بھر میں مظاہرے‘ مودی‘ براہمداغ بگٹی کے پتلے نذر آتش
کو ئٹہ (ایجنسیاں) بلوچستان بھر میں سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، بلوچ، پشتون، دیگر قبائلی رہنمائوں، طلباء اور کارکنوں نے شرکت کی ،بلوچوں نے نریندر مودی, کارٹون ڈونلڈ ٹرمپ, اور انڈیا کے پالتو براہمداغ بگٹی کا پتلہ بھی نظرِ آتش کیا اور بی آر اے BRA کا جھنڈا جلایا. مظاہرو ں میں جنیوا میں پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم اور سوئس حکومت کی جانب سے اس کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھانے کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ بلوچستان کل بھی پاکستان کا حصہ تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا، شرکاء نے مودی اور براہمداغ بگٹی کے پتلے نذر آتش کئے گئے۔ بلوچ ہمیشہ سے پاکستان کے وفادار ہیں،بلوچستان کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے ، حکومت پاکستان سو ئٹزرلینڈ سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرے جہاں پاکستان کو توڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں دہشت گردی اور تخریب کاری کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔آزادی کی تحریک بلوچستان میں نہیں بلکہ کشمیر ، حید ر ٓاباد دکن و دیگر بھارتی ریاستوں میں ہے ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ، یہ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ اسے بھارت کے قبضے سے چھڑائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار کوئٹہ ،مستونگ ،پشین ،چمن ،نصیرا ٓباد، جعفرآباد ،چاغی ،خضدار ،ڈیرہ مراد جمالی ،سبی ،کوہلو ،دالبندین ،ژوب ودیگر میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں جماعۃ الدعوۃ پاکستان پیپلزپارٹی ،جمعیت علماء اسلام ، مسلم لیگ(ن) ، انجمن تاجران، طلباء تنظیموں کے رہنمائوں نے احتجاجی ریلیوں ،مظاہروں اور دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی ریلی ریلوے ہاکی چوک سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ پہنچی۔ مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے پرچم بھی نزر آتش کیے۔سوئزر لینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں کے خلاف خضدار میں سول سوسائٹی سیاسی و سماجی تنظیموں تاجر برادری اور ہند و پنچائت کی جانب سے مظاہرہ و ریلی مشتعل مظاہرین نے سوئس حکومت کا قومی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ویڈیو دیکھئے