بلاول بھٹو زرداری کی 29 ویں سالگرہ پی پی پی کے جیالوں نے دبئی میں منائی

بلاول بھٹو زرداری کی 29 ویں سالگرہ پی پی پی کے جیالوں نے دبئی میں منائی
بلاول بھٹو زرداری کی 29 ویں سالگرہ پی پی پی کے جیالوں نے دبئی میں منائی

  


دبئی(طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے جیالوں نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی 29 ویں سالگرہ منائی۔

سالگرہ کا اہتمام پی پی پی کے کارکنوں اور خیام الحق اور شفیق صدیقی نے کیا تھا۔سالگرہ کی اس تقریب میں پی پی پی گلف ریجن کے سابق صدر میاں منیر ہانس ، نثار خٹک، عمردراز، فضل ورانی ، احسان گوگا، میاں رضوان ہانس ،ملک محمد اسلم اور چودھری انیس الرحمن کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری کی 29 ویں سالگرہ کا کیک تالیوں کی گونج میں کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد کا پیغام پہنچایا گیا۔

اس موقع پر پی پی پی کے قائدین اور ورکرز نے ایک بار پھر پی پی پی کی اعلیٰ قیادت پر اظہار اعتماد کیا اور اظہار یکجہتی کے طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ پی پی پی کی سربلندی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ہر پلیٹ فارم پر پارٹی کا پرچم سر بلند کیا جائے گا۔

پی پی پی کے جیالوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کے مظلوم غریب اور پسے ہوئے طبقہ کی جماعت ہے۔ پی پی پی کا ورکر اپنی جگہ مضبوط ہے جس نے نہ ماضی میں پی پی پی کو چھوڑا اور نہ ہی مستقبل میں چھوڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا تانباک مستقبل ہیں اور آنے والے ملک میں پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔ ہم بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اور پی پی پی اعلیٰ قیادت پر یقین رکھتے ہیں اور ہر دم ہر پل ان کے ساتھ ہیں۔

مزید : عرب دنیا