درابن کے قریب چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 مارے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)درابن کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق علی الصبح درابن کے قریب تین دہشتگردوں نے پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، دہشتگردوں کے حملے کے جواب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ہلاک دہشتگردوں میں اقبال، وحید اور مجید شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد اقبال کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے تھی اور وہ پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔