انتخابی اصلاحات بل پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، فاروق ستار

انتخابی اصلاحات بل پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ...
انتخابی اصلاحات بل پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو مختلف پیکیج دے کروفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہیں،آج تمام سینیٹرزکوطلب کیاہے،انتخابی اصلاحات بل پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارافوکس نوجوان نسل پرہے ،ہماری وکٹیں گراکرجوخوش ہیں انہیں خوش رہنے دیں اورجو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں وہ اتنے ہیں کہ گنتی ممکن نہیں، سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ دباو¿ کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرانادیرپانہیں ہوتا،جوہمارااتحاد ختم کرنا چاہتے ہیں انہیں شکست ہوگی اوراتحاد بین المسلمین کوفروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں:۔عمران خان آج شام ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کریں گے
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کہ میئر کراچی اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجودبہترین عوامی خدمت جاری رکھے ہیں ،ہمارا خیال ہے کہ ہمیں چھ ماہ یا سال بعد اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے اور آئندہ کی حکمت عملی بنانی چاہئے ،ان کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے ، نکاسی آب اور فراہمی آب کے وسائل سندھ حکومت کے پاس ہے لیکن بلدیاتی حکومت ان مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:۔ایان علی اپنا نام مسز علی رکھ کر چپکے چپکے کیا کام کرتی رہیں ؟ آصف زرداری کیلئے اب تک کی سب سے خوفناک خبرآگئی