پاکستان کی مسلح افواج نے چینی فوج کیساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ بھارت کی ہوائیاں اڑادیں

پاکستان کی مسلح افواج نے چینی فوج کیساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ بھارت کی ...
پاکستان کی مسلح افواج نے چینی فوج کیساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ بھارت کی ہوائیاں اڑادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور چین کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور دونوں ممالک اس دوستی پر فخر بھی کرتے ہیں لیکن کئی بھارت سمیت کئی ممالک کو یہ دوستی کھٹکتی ہے ، ایک مرتبہ پھر پاکستان اور چین کھل کر میدان میں آئے اور دونوں ممالک کی مسلح افواج نے مشترکہ ہوائی مشقیں جاری ہیں جو سات ستمبرسے شروع ہوئی تھیں اور 27ستمبرتک جاری رہیں گی، پاکستان اور چین کے پائلٹ پاکستانی لڑاکا طیارے میں بیٹھ گئے جن کی تصویربھی سامنے آگئی ۔


تفصیل کے مطابق چین کے کورلا ائیر بیس پر پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کی مشترکہ ہوائی مشق شاہینVI کامیابی کیساتھ جاری ہیں، پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل تھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔۔ اسلام آباد کی سڑکوں پر جھنڈے لہرا دیے گئے، یہ کس کے جھنڈے ہیں؟ دیکھ کر آرمی چیف کے پیروں تلے سے بھی زمین نکل جائے گی، پاکستانیوں کیلئے سب سے خوفناک خبر آگئی

ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی اورZDK طیاروں کے علاوہ پیپلزلبریشن آرمی ائےرفورس کےJ-8, J-11, JH-7 اور KJ-200 AWACSطیاروں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔ ۔ ۔بے گھر آدمی کو نوجوان لڑکی کا بیگ سڑک کنارے پڑا مل گیا، کھول کر دیکھا تو اندر آئی فون تھا، بالآخر 2 دن مسلسل تلاش کے بعد لڑکی کو ڈھونڈ نکالا، یہ دراصل کون تھی؟ نیکی کا اتنا بڑا انعام ملا کہ ایک دن میں ہی دنیا بدل گئی

ان مشقوں کے دوران ایک ہی طیارے میں دونوں ممالک کے پائلٹس نے بیٹھ کر حکمت عملی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لیے تعاون کیااور ایک دوسرے سے آپریشنل تکنیکس سیکھنے کا موقع مل رہاہے۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمےان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمےان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔