فرینکفرٹ میں برمی مسلمانوں کے حق میں پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ
فرینکفرٹ(راشد بلال سے)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں برما کے مسلمانوں کے حق میں پاکستانی تارکین نے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس میں سینکڑوں پاکستانیوں نے پرامن احتجاج کے دوران عالم اسلام اور یورپی ملکوں سے اپیل کہ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی ختم کراتے ہوئے برمی حکومت کے خلاف عالمی بائیکاٹ کیا جائے۔مظاہرین نے عالم اسلام سے کہا کہ وہ برمی مسلمانوں کی بھرپور مدد کریں ۔اس موقع پر مظاہرین نے جرمن حکومت سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے میانمار حکومت سے بات چیت کرے۔