دن ہاڑے گھر سے باہر نکلنے پر پشاور میں باپ نے دو بیٹیاں قتل کردیں

دن ہاڑے گھر سے باہر نکلنے پر پشاور میں باپ نے دو بیٹیاں قتل کردیں
دن ہاڑے گھر سے باہر نکلنے پر پشاور میں باپ نے دو بیٹیاں قتل کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے اچارکلی میں باپ نے غیرت کے نام پر دوبیٹیوں کو قتل کردیا۔
بالا منی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) فضل واحد کے مطابق عبدالغنی نامی شخص نے اپنی 2 بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا ،قتل کی گئی لڑکیوں میں 20 سالہ شمیم اور 10 سالہ نورین شامل ہیں،واردات کے بعد ملزم غائب ہوگیا تھا تاہم دو روز کے دوران مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد ملزم کو موسم گڑھی کے علاقے سے گرفتار کرلیاگیا جس نے اعتراف جرم کرلیا۔

اسلام اس کی حمایت کرتا ہے کہ خواتین کا لباس جیسا بھی ہو، مردوں کو ۔۔۔۔معروف سکالر نے مردوں کو آئینہ دکھا دیا

دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایاکہ اس کی بیٹیاں دن دیہاڑے گھر سے باہر نکلتی تھیں جس کی وجہ سے اسے شرمندگی ہوتی تھی۔

ڈی ایس پی فضل واحد نے بتایا کہ ملزم عبدالغنی کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔ ۔ ۔ایان علی اپنا نام مسز علی رکھ کر چپکے چپکے کیا کام کرتی رہیں ؟ آصف زرداری کیلئے اب تک کی سب سے خوفناک خبرآگئی

مزید :

جرم و انصاف -