وزیراعلیٰ شہباز شریف کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس،ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس،ناجائز منافع ...
وزیراعلیٰ شہباز شریف کا سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس،ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاسبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس، صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کوقیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کومناسب قیمت پرسبزیوں کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، شہبازشریف کا کہناتھا کہ صوبے بھرمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں پرکڑی نظررکھیں اورناجائزمنافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں