لندن میں ن لیگ کے رہنماﺅں کا اہم اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال پر غور،پارٹی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کااہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرغورکیا گیا، اجلاس میں نواز شریف ،شہباز شریف اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریک ہوئے،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوپاکستان میں ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیااور عدالتی معاملات پر بریفنگ دی،اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں پارٹی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے جن کے بارے میں میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی پاکستان آ رہے ہیں۔