تیسرا ون ڈے: بھارت نے آسڑیلیا کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

تیسرا ون ڈے: بھارت نے آسڑیلیا کو 5وکٹوں سے شکست دے دی
تیسرا ون ڈے: بھارت نے آسڑیلیا کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹو ں سے ہرا تے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز 3-0سے جیت لی،بھارت کی جانب سے پانڈیا کے 78،شرماکے 71اورروہانے کے70رنز نمایا ں ہیں،میچ میں بہترین کارکردگی پر ہردیک پانڈیا کومین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔موت کے فرشتہ نے گھور کر دیکھا تو وہ شخص حضرت سلیمان ؑ کے پاس پہنچااور عرض کیاکہ ہوا کو حکم دیں مجھے ہندوستان پہنچا دے کیونکہ وہ مرنا نہیں چاہتا،بعد میں حضرت سلیمانؑ نے موت کے فرشتے سے اسکا سبب پوچھا تو اس نے ایسی بات بتائی جس پر وہ فرشتہ خود حیران و پریشان تھاکہ یہ شخص...

ہولکر کرکٹ سٹیڈیم اندور میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بناتے ہوئے بھارت کو جیتنے کے لئے 294رنز کا ہدف دیا۔

انڈیا نے 294رنز کے ہدف کو عبور کرنے کے لئے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا، انڈیا کی جانب سے رویت شرما اور اہجنکیارہانے نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں بیسٹمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 15اوورز میں 100تک پہنچا دیا۔ رویت شرما نے اپنے کیئرئیر کی 33ویں نصف سنچری بنائی۔جبکہ رہانے نے اپنے کیئریئر کی 21ویں نصف سنچری رقم کی,انڈیا کی ٹیم نے 20اوورز میں 132رنز پر پہنچ گئی۔ بھارت کو پہلانقصان اس وقت اٹھاناپڑا جب شرما 71رنز بنا کر پویلن لوٹ گئے۔ کپتان وایرت کوہلی  اور ہاردھک پانڈیا نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور 27اوورز کے اختتام پر 172تک پہنچا دیا۔ کپتان زیادہ دیر تک کریز پر اپنے قدم نہ جما سکے اور 28رنز بناکر رخصت ہو گئے۔ پانڈیا نے عمدہ اننگز کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیئریئر کی چوتھی   ایک روزہ نصف سنچری بنائی۔ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف سے زیادہ دور نہیں تھی ان کو جیتنے کے لیے 41بالز پر 33رنز درکار تھے۔ جس سے ٹیم کے جیتنے کے امکانات روشن ہو گئے، ہاردھک پانڈے نے 72بالز پر 78رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔ ان کی اننگز میں 4چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔ ایڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 47.5اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

آ سٹریلیا کی جانب سے  کوممنز نے 2جبکہ کولٹر، اگار اور رچ ہارڈسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل  آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ سب سے زیادہ 124 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جس میں 5 چھکے اور 15 چوکے بھی شامل تھے۔ 

دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر نے 42، کپتان سٹیو سمتھ نے 63، گلین میکس ویل نے 5، ٹریویس ہیڈ نے 4، مارکس سٹوئنس نے 27، پیٹر ہینڈز کومب نے 3 اور ایشن آگر نے 9 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دلوں پر حکمرانی کرنے والا وہ جامع الصفات اسم اعظم جو ذاکر کے سامنے دشمنوں اور ظالموں کوبھی مطیع کردیتا ہے
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا اور کلدیپ یادیو نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ یش چھاہل اور ہردیک پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -