ترکی،داعش سے تعلق کا شبہ، غیرملکیوں سمیت 36گرفتار

ترکی،داعش سے تعلق کا شبہ، غیرملکیوں سمیت 36گرفتار
ترکی،داعش سے تعلق کا شبہ، غیرملکیوں سمیت 36گرفتار

  


انقرہ(این این آئی)ترک پولیس نے داعش کے ساتھ وابستگی کے شبے میں غیر ملکیوں سمیت 36افراد کو گرفتار کر لیا۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی منگنی ،بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ گرفتار افراد میں سے31مشتبہ افراد غیر ملکی ہیں جبکہ اس شدت پسند تنظیم کے ساتھ وابستگی کے شبے میں گرفتار کیے گئے 5 افراد انسداد دہشت گردی فورس کو مطلوب بھی تھے۔ واضح رہے کہ انقرہ حکومت ملک بھر میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کی خاطر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے اور اب تک ایسے ہزاروں مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی