عمران خان کو تاریخ اچھے ا لفاظ میں یاد نہیں کرےگی:کیپٹن (ر)صفدر

عمران خان کو تاریخ اچھے ا لفاظ میں یاد نہیں کرےگی:کیپٹن (ر)صفدر
عمران خان کو تاریخ اچھے ا لفاظ میں یاد نہیں کرےگی:کیپٹن (ر)صفدر

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہناہے کہ عمران خان کو تاریخ اچھے ا لفاظ میں یاد نہیں کرے گی،ان لوگوں کوسمجھ آنی چاہیے جو آلہ کاربن رہے ہیں۔

سشما سوراج کے جواب میں ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں یہ کس لڑکی کی تصویر اٹھا رکھی ہے ؟یہ کشمیر کی نہیں بلکہ ۔۔۔ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر پاکستانی پوری دنیا میں شرم سے پانی پانی ہو گیا

ملک میں نئے الیکشن کے مطالبے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفد ر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کوسمجھ آنی چاہیے جو آلہ کاربن رہے ہیں،ملک اس وقت نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کوبحرانوں میں سہارادیا۔محمدصفدر کا کہنا تھا کہ عدالت بلائےگی توضرورپیش ہوں گے،اسحاق ڈاربھی کیس میں سرخروہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشغر،گوادرراستے کومختلف حربوں سے روکاجارہاہے۔

این اے 120میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کے اغوا ہونے کا معاملہ پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس لیگی کارکنوں کے ا غواکے شواہدموجودہیں،اغوامیں استعمال ہونےوالی گاڑیوں کے نمبرموجودہیں۔

مزید : قومی