عمران خان کے پیچھے سسرالی ایجنڈا ، عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے: رانا ثناءاللہ

عمران خان کے پیچھے سسرالی ایجنڈا ، عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے: رانا ...
عمران خان کے پیچھے سسرالی ایجنڈا ، عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے: رانا ثناءاللہ

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلائی ہے اور وہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کے پیچھے سسرالی ایجنڈا ہے اور وہ اسی کی تکمیل میں سرکرداں ہیں، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ تحریک انصاف کی سیاسی شکست کا مظہر ہے، انتخابات وقت مقر رہ پر ہوں گے۔ پنڈی کا شیطان سپریم کورٹ کا خود ساختہ ترجمان بنا ہوا ہے، جس طرح اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں شیطان کو قید کردیتا ہے ، میں سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں اسی طرح شیخ رشید کو بھی 2018ءتک نظر بند کردیں تاکہ عدالت کی مزید تضحیک نہ ہو۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے

فیصل آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام نے نواز شریف کے نظریئے اور اصولی سیاست پر مہر لگائی ہے جبکہ تحریک انصاف کے فراڈ اور ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے نظرئیے کو شکست دی ہے۔عمران خان کا مقصد افراتفری پھیلانا، ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا اور ملک کو ترقی کے راستے سے روکنا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ ایک مکار مولوی اور پنڈی کا شیطان ہے۔ پنڈی کا شیطان سپریم کورٹ کا خود ساختہ ترجمان بنا ہوا ہے اور وہ اپنے بیانات کے ذریعے ملک کے ایک باوقار ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ عدالت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسے الیکشن 2018ءتک بند کردیں ۔

مزید : فیصل آباد