نواز، شہباز ملاقات ناکام ، وزیر اعلیٰ پنجاب سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی سے لاعلم رہے: جیو نیوز

نواز، شہباز ملاقات ناکام ، وزیر اعلیٰ پنجاب سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی سے ...
نواز، شہباز ملاقات ناکام ، وزیر اعلیٰ پنجاب سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی سے لاعلم رہے: جیو نیوز

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور شہباز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی جبکہ شہباز شریف اہم سیاسی معاملات پر نوازشریف کو قائل کرنے میں ناکام رہے،سابق وزیر اعظم کی جانب سے وطن واپسی کے فیصلے سے بھی شہباز شریف لاعلم تھے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن سے واپس لاہور آئے اور دس دنوں تک پاکستان میں انتہائی مصروف وقت گزارا اس دوران انہوں نے چوہدری نثار، سعد رفیق اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ ایک اہم غیر سیاسی ملاقاتیں کیں ، ان ملاقاتوں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب لندن گئے جہاں انہوں نے پارٹی صدارت، سیاسی معاملات اور دیگر امور پر اپنا ایجنڈا نواز شریف کے سامنے رکھا ، تاہم سابق وزیر اعظم نے ان کی کسی بھی بات سے اتفاق نہیں کیا اور شہباز شریف نواز شریف کو قائل کرنے میں قطعی ناکام رہے۔ ٹی وی کے مطابق شہباز شریف ، نواز شریف کے لئے اہم پیغام لے کر گئے تھے جن میں انہیں کہا گیا تھا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں وہ پس پردہ رہ کر پارٹی قیادت کریں ۔ پارٹی قیادت بظاہر شہباز شریف کریں لیکن پس پردہ احکامات نواز شریف کے رہیں تاہم نواز شریف نے اپنے بھائی کی کسی بھی بات سے اتفاق نہیں کیا اور وطن واپسی کا اچانک فیصلہ کر لیا جس سے شہباز شریف قطعی لاعلم تھے۔

مزید : قومی