نوازشریف کل وطن واپس آرہے ہیں:مشاہد اللہ خان کی تصدیق

نوازشریف کل وطن واپس آرہے ہیں:مشاہد اللہ خان کی تصدیق
نوازشریف کل وطن واپس آرہے ہیں:مشاہد اللہ خان کی تصدیق

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرمشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کل وطن واپس آرہے ہیں، لوگوں کی باتیں غلط ثابت ہوئیں کہ نواز شریف لندن سے کام کریں گے۔

نواز، شہباز ملاقات ناکام ، وزیر اعلیٰ پنجاب سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی سے لاعلم رہے: جیو نیوز

نجی چینل ”جیو نیوز“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینٹر مشاہداللہ خان نے میڈیا میں چلنے والی نواز شریف کی پاکستان میں واپسی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کل صبح پی آئی اے کی پروازپی کے786کے ذریعے وطن واپس پہنچیں گے۔سینر رہنما کا کہنا تھا کہ لوگوں کی باتیں غلط ثابت ہوئیں کہ نواز شریف لندن سے کام کرینگے۔مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سب سے مقبول لیڈر ہیں،ان سے نا انصافی ہوئی ،وطن کیلیے وہ اپنا کردار اداکریں گے، ان پرجھوٹے مقدمات مشرف دورمیں بھی چل چکے ہیں۔

مزید : قومی