پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو کم سزائیں دی گئیں:رمیز راجا

پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو کم سزائیں دی گئیں:رمیز راجا
پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو کم سزائیں دی گئیں:رمیز راجا

  


لاہور (آئی این پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

بھارتی ویمنز ٹیم کی نائب کپتان ہرمن پریت کور کی کرکٹ گراونڈ سے ریمپ پرانٹری

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا کا کرکٹ میں کرپشن کے معاملے پر سخت موقف رہا ہے۔ سابق ٹیسٹ اوپنر سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے بارے میں سخت موقف رکھنے والے کرکٹرز میں شمار کئے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں ملوث کرکڑز کو کم سزائیں دی گئیں، اب سلمان بٹ کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ شرفا کا کھیل ہے،البتہ اس کھیل کی ساکھ متاثر کرنے والے کرکٹرز کو جب سخت سزائیں دینے کے بجائے انہیں چھوٹ دینے کی پالیسی اپنائی جائے گی تو اس کھیل سے دیرینہ محبت اور لگا رکھنے والوں کو ٹھیس پہنچنا ایک فطری عمل ہے۔واضح رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے سپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار سلمان بٹ کی فٹنس پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں اے ٹیم کے ساتھ موقع دے کر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس لانے کی حکمت عملی کا سہارا لیا جائے گا۔ ڈومیسٹک ٹی 20 میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر کو لاہور کی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر بھی خاصی تنقید سامنے آئی تھی۔

مزید : کھیل