احتساب عدالت میں پیشی ،نواز شریف کی کل وطن واپسی ،کیا حسن ،حسین اور مریم بھی پاکستان واپس آئیں گے ؟حیران کن خبر آگئی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی خبر آنے کے بعد پورے ملک کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچ گئی ہے ۔لندن میں مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر قیادت سے مشاورت کے بعد نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا تاہم ان کے بچے حسن ،حسین اور مریم نواز لندن میں ہیں رہیں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن ،حسین اور مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں ہی قیام کریں گے ۔نواز شریف نے اپنے رفقاءاور قانونی ٹیم سے مشاورت کی تو اس موقع پر وکلاءنے نواز شریف کو وطن واپسی پر استثنا حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آف شور کمپنیوں اور گلف اسٹیل ملزکے حوالے سے نیب کے شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کے حوالے سے نواز شریف ،حسن ،حسین اور مریم نواز کو طلب کر رکھا ہے۔
مزید خبریں:سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری وطن واپسی کا فیصلہ، کل اسلام آباد پہنچیں گے