بھارتی اشتعال انگیزی نے اقوام متحدہ میں بولے گئے جھوٹ کو بے نقاب کردیا:نفیس زکریا
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی نے اقوام متحدہ میں بولے گئے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔
نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ احتساب نہیں: مریم نواز
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سرحدی اشتعال انگیزی نے اقوام متحدہ میں بولے گئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے خاتون کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی شب کنٹرول لائن پر کوٹلی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 22 سال کی توشیبہ شہید اور دو افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے اس وقت اشتعال انگیزی کی جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، بھارتی بربریت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھارتی بیان، اقوام متحدہ منشور اور انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جب کہ متاثرہ افراد کے دکھ میں شریک ہیں۔