صومالیہ میں نامعلوم کشتی سے اسلحہ برآمد
موغادیشو(این این آئی)صومالیہ کے نیم سرکاری علاقے پنت لینڈ میں اسلحے سے بھری کشتی پکڑی گئی ۔
افغانستان میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملہ، 5شہری زخمی
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق آبی وسائل کے قائم مقام پولیس سربراہ محمد محمود حسن نے بتایا کہ پنت لینڈ پولیس نے سمندر میں کشتی کا پیچھا کیا، جب اْس نے مریرو ساحلی علاقے کے قریب چھپنے کی کوشش کی جو بساسو کے مشرق میں9 کلومیٹر دور واقع علاقہ ہے اورخطے کی سب سے بڑی بندرگاہ والا کاروباری مرکز ہے۔حسن کے بقول کشتی میں سے کچھ سامان اتارا جا چکا تھا اور جب سکیورٹی فورسز کے ارکان قریب آئے تو مشتبہ انداز سے کشتی نے غائب ہونے کی کوشش کی۔تاہم پولیس نے الفاروق نام کی کشتی کو قبضے میں لے لیا جس میں مختلف قسم کے ہتھیار لدے ہوئے تھے، جن میں طیارہ شکن مشین گن، اے کے 47 رائفلیں، پستول اور کارتوس شامل ہیں۔
حسن نے برآمد کیے گئے اسلحے کی کھیپ صحافیوں کو دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی چھان بین کر رہے ہیں کہ کس نے کہاں سے یہ کھیپ روانہ کی تھی۔حسن کے الفاظ میں پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے آیا یہ سامان کس نے بھیجا اور کس کی ملکیت ہے۔ اس ضمن میں بہت جلد بیان جاری کیا جائے گا