این اے 120 میں پیپلزپارٹی کی شکست کے ذمہ دار آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی ہیں : اعتزاز احسن

این اے 120 میں پیپلزپارٹی کی شکست کے ذمہ دار آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی ہیں ...
این اے 120 میں پیپلزپارٹی کی شکست کے ذمہ دار آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی ہیں : اعتزاز احسن

  


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ این اے 120 میں پیپلزپارٹی کی  شکست کے ذمہ دار آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور سندھ حکومت ہے ۔پی پی  کے لئے 1414 ووٹ لینا انتہائی شرمناک ہے ، پانامہ لیکس کی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی ،(ن) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے ۔

نواز شریف کی واپسی اچانک نہیں ہو رہی :شہباز شریف

نجی ٹی وی ’’ ایکپسریس نیوز ‘‘ سے  گفتگو کرتے ہوئے  اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ سیاست اور حکومت میں ’’ تجربہ کاری ‘‘ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ سب کے سامنے ہے ۔ ملک کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن وزراء کہیں اور مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی طرف سے اداروں میں ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے لئے سود مند نہیں ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نیب کیسز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی اور سر خرو ہوئی جبکہ دوسروں کو عدالتوں کے احترام کا درس دینے والے موجودہ حکمران آج راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ قوم نواز شریف سے سوال کرتی ہے اب اس سے زیادہ ملک کے حالات کیا خراب ہوں گے؟ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے مایوسی کی فضاء پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پانامہ لیکس نے حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑا اسی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی ان کے گلے کا طوق بنے گی۔

مزید : اسلام آباد