پی ٹی آئی ڈرامے سے الیکشن اصلاحات بل منظور ہوا، جہانگیر ترین کے کہنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بائیکاٹ کیا :سینیٹرروبینہ خالد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ نے خالد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈرامے کی وجہ سے سینیٹ میں الیکشن اصلاحات کا بل منظور ہوا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے تحریک انصاف کو سینیٹ میں منظور ہونے والے ترمیمی بل کا ذمہ دار ٹھہراتے اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری پر سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ٹیلی فون پر تحریک انصاف کے اراکین نے بائیکاٹ کا ڈرامہ رچایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بعد اب پی ٹی آئی سربراہ عمران خان بھی نااہل ہونے والے ہیں،اس لئے یہ ڈراما رچایا گیا ہے ۔