ترکی کی وینزویلا کو مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کی پیشکش

ترکی کی وینزویلا کو مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کی پیشکش
ترکی کی وینزویلا کو مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراکس (صباح نیوز)ترک وزیرِ خارجہ میولود چاوش اوگلو نے وینزویلا ا کے سرکاری دورے کے دوران صدر رجب طیب اردوان کی قومی کرنسی سے تجارت کی اپیل کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا ا کے دارالحکومت کراکس میں اپنے ہم منصب جورجے آریزا سے ملاقات کرنے والے چاوش اوگلو نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ڈالر کو حملے کے آلہ کار کے طور پر استعمال کرتی ہے لہذا ہم بین الملکی تجارت کو مقامی کرنسیوں کے ساتھ سر انجام دینے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنسی کو دوسرے ممالک کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ ترک وزیر نے کہا کہ نہ صرف وینزویلا ا ہم دیگر ممالک کے ساتھ بھی مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کے متمنی ہیں۔