ادارے میں صلاحیت مو جود مگر اس پر پورا نہیں اتر رہا:ٹرمپ کی اقوام متحدہ پر تنقید

ادارے میں صلاحیت مو جود مگر اس پر پورا نہیں اتر رہا:ٹرمپ کی اقوام متحدہ پر ...
ادارے میں صلاحیت مو جود مگر اس پر پورا نہیں اتر رہا:ٹرمپ کی اقوام متحدہ پر تنقید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوا م متحدہ میں بہت صلاحیت مو جود ہے مگر وہ اس پر پورا نہیں اتر رہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بڑی حیرانی ہوتی ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت سے مسائل حل نہیں ہو پاتے، اور یہ بھی کہا وہ کہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے پہلے اقوام متحدہ کو امریکا کی جانب سے دیئے جانے والے بجٹ پر تنقید کرتے رہے ہیں کہ یہ بہت زیادہ ہے۔امریکا اقوام متحدہ کو 22 فی صد یعنی 5 ارب 40 کروڑ ڈالر دیتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی