عالمی نگرانی میں اسرائیل سے بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں: فلسطینی صدر

عالمی نگرانی میں اسرائیل سے بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں: فلسطینی صدر
عالمی نگرانی میں اسرائیل سے بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں: فلسطینی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کاعندیہ دیا ہے اورکہاہے کہ وہ اعلانیہ اور خفیہ کسی بھی طرح اسرائیل سے بات چیت پر تیار ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی صدر عمانویل میکروں سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ فلسطین کی جانب سے کسی بھی لمحے اسرائیل سے بات چیت سے انکار نہیں کیا گیا۔ مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار اسرائیل اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ہیں۔صدر عباس نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اعلانیہ اور خفیہ ہرطرح سے مذاکرات پرتیارہیں تاہم مذاکرات عالمی برادری کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔