بلاول بھٹوکا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کیپٹن سمت پاک فوج کے 7 جوانوں کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن جنید اوردیگر جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کیا جنہوں نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ بلاول بھٹو نے شہدا کے ورثا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا اور ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔