گورنرسندھ سے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات

گورنرسندھ سے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما بیرسٹر حسنین مرزا کی قیادت میں 9 رکنی وفدنے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد کے دیگر اراکین میں عارف جتوئی،شہریار مہر ،نصرت سحر عباسی،نند کمار گوکلانی،نسیم راجپر،معظم عباسی،عبدالرزاق راہموں اور قاضی شمس راجپر شامل تھے۔ ملاقات میں صوبہ کی محموعی سیاسی صورتحال ،صوبہ کی ترقیاتی ضروریات،عوامی مسائل کے جلد از جلد حل ،کم ترقی یافتہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لئے پر عزم ہے اس ضمن میں اتحادی جماعتوں کی آرا ء کو شامل کیا جائے گا تاکہ ترقیاتی کاموں میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کے دیگر اضلاع کا جلد دورہ کرکے وہاں کی ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لوں گا تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں بھرپور اقدامات یقینی بنائے جاسکیں ،،وزیر اعظم صوبہ کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے اراکین اپنے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی ضروریات پر مبنی منصوبے تیار کرکے دیں۔