بھارت پر دنیا کی بڑی قوت بننے کا بھوت سوار ہے،قمرزمان کائرہ

بھارت پر دنیا کی بڑی قوت بننے کا بھوت سوار ہے،قمرزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کا ئرہ نے کہا ہے کہ بھارت پر دنیا کی بڑی قوت بننے کا بھوت سوار ہے ۔اس نے پاکستان کی مذاکرات کا پیشکش مسترد کرکے علاقہ کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے ان خیا لات کااظہار انھوں نے نجی دورہ ضلع دیر کے موقع پر تیمرگرہ کے مقا می ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی پی لوئر دیر کے صدر نواب زادہ محمود زیب خان ،اور سیکرٹری اطلاعات عالم زیب ایڈوکیٹ سمیت پی پی پی کے کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حالیہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے جس پر پی پی پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظا ت کے باوجود جمہوریت کی تسلسل کے لئے نتائج کو قبول کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے 100دنوں کے پلان کا جو اعلان کیا تھااس پر عمل درآمد کر تا نظر نہیں آتاانھوں نے کہا پی پی پی موجودہ حکومت کو وقت دینا چاہتی ہے اور حکومت کے خلاف فی الحال اپوزیشن کا تحریک چلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور پی پی پی اسمبلی کے اندر اور باہر جموریت کے جدوجہد جاری رکھی گی۔ انھوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا خلاف نہیں کیونکہ وزیر اعظم کا وقت بہت قیمتی ہوتا ہے جس کے لئے ہیلی کاپٹر کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وہ سیر کرنے کے لئے کالام اور کمراٹ دیر کے دورے پر ائے تھے کمراٹ جیسا خوبصورت علاقہ دنیا میں کہیں نہیں دیکھا ہے لیکن جنت نظیر کمراٹ کی سڑکیں خراب ہے اگر حکومت اس طرف توجہ دیں تو غیر ملکی سیاح بھی یہاں اینگے جس سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے آمدن ملے گا ۔
قمر کائرہ