محکمہ ریلوے ، جدید سگنل سسٹم کی تنصیب میں بڑے پیمانے پر ضابطگیوں کا انکشاف

محکمہ ریلوے ، جدید سگنل سسٹم کی تنصیب میں بڑے پیمانے پر ضابطگیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)ریلوے ہیڈ کوارٹر نے خانیوال سے خان پور تک 27 ریلوے پھاٹکوں پر جدید سگنل سسٹم کے نصب کرنے پر بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے شواہد ملنے پر ڈویژنل سگنل انجینئر کو بچاتے ہوئے اس کے دست راست سگنل انسپکٹر کو برطرف کر دیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ملتان کے سابق ڈویژنل سگنل انجینئر عامر محمود خان نے خانیوال براستہ لودھراں سے خان پور تک 27 ریلوے پھاٹکوں کو جدید سگنل سسٹم سے منسلک(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

کرنے کے لئے 8 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا لیکن اس کی تنصیب کے بعد ہونے والی شکایت پر جب ہیڈ کوارٹر سے ڈپٹی چیف سگنل انجینئر محمد سلیم نے موقع پر جا کر چھان بین کی تو انہیں علم ہوا کہ کروڑوں روپے کے اس ٹھیکے پر غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا گیا اور بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کوارٹر نے ڈویژنل سگنل انجینئر عامر محمود خان کا ایک سال قبل ہیڈ کوارٹر تبادلہ کر کے اس پر ہی اکتفا کر لیا جبکہ انکوائری کے بعد گزشتہ روز سگنل انسپکٹر محمد رمضان کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹر نے ڈی ایس ای عامر محمود خان کو بچا کر سگنل انسپکٹر کو کرپشن کا ذمہ دار قرار دے کر انہیں نوکری سے فارغ کیا گیا۔

B