لاہور ہائیکورٹ ‘ عدالتی اہلکاروں کے طبی ٹیسٹ کروانیکا حکم ‘ خصوصی انتظامات کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ ‘ عدالتی اہلکاروں کے طبی ٹیسٹ کروانیکا حکم ‘ خصوصی انتظامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبرنگارخصو صی ) لاہورہائیکورٹ نے صوبہ بھرکی سیشن وسول عدالتوں کے ملازمین کے طبی ٹسٹ کرانے کاحکم دیاہے۔اس (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سلسلے میں صوبہ بھرکے تمام ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سیشن وسول عدالتوں کے تمام ملازمین کے ہیپاٹائٹس ،ٹی بی،ایڈزکی بیماریوں کے علاوہ جسمانی فٹنس سے متعلقہ دیگر تمام ضروری ٹسٹ کرائے جائیں جس کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں سے رجوع کرکے مذکورہ ملازمین کے ٹسٹوں کے لئے خصوصی انتطامات کرائے جائیں۔