وہاڑی ، دو مزدور وں کو آگ لگ گئی ، 1جھلس کر جاں بحق

وہاڑی ، دو مزدور وں کو آگ لگ گئی ، 1جھلس کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)مسلم ٹاؤن میں گھر کی چھت پرکام کرتے مزدور کو چھت کے اوپرسے گزرنے والی بجلی کے مین تار نے اپنی طرف کھینچ لیا جس سے ایک مزدورکوآگ لگ گئی دوسرامزدوراس کی مددکرنے آیاتووہ بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا، جس پر ایک مزدورجان بحق ہوگیا(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

دوخواتین سمیت تین افرادزخمی ہوگئے واقعات کے مطابق گزشتہ روز مسلم ٹاؤن میں گرڈاسٹیشن کے قریب دو مزدور چودھری افتخارنامی شخص کے مکان کی چھت پرکام کررہے تھے کہ چھت کے اوپرسے گزرنے والی بجلی کے مین تار آپس میں جڑگئے جن کی سپارکنگ کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا اور ساتھ ہی چک نمبر23ڈبلیوبی کامزدورمحمدشبیر دیندار تاروں کی زد میں آگیااوراس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی ساتھی مزدورمحمداحمد سکنہ چک نمبر بیس ڈبلیو بی نے اس کوآگ سے بچانے کی کوشش کی تووہ بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا تاریں ٹوٹ کرقریبی گھرمیں موجودکام کرتی دوخواتین سکینہ بی بی اورسویراشرف پرجابھی گرے جس کے نتیجہ میں دونوں خواتین بھی زخمی ہوگئیں جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوطبی امدادکے بعدڈی ایچ کیوشفٹ کردیاجہاں و پرمحمدشبیر دیندار نامی مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ مزدورمحمداحمدکی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ڈی ایچ کیوہسپتال میں دونوں خواتین اورشدیدزخمی محمداحمدکاعلاج معالجہ کے بعد ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا ہسپتال میں موجودمالک مکان چودھری افتخارنے بتایاکہ گھرکی چھت پرسے گزرنے والی بجلی کی تار ہٹوانے کیلئے متعددبارواپڈاکے ذمہ دارحکام کودرخواستیں دے چکاہوں اور واپڈاحکام کوکسی بھی ناخوشگوارواقعہ ہونے کے بارے میں بار بار یاددہانی کراتارہا ہوں لیکن واپڈاحکام نے ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیا مگر حادثہ رونماہوگیا۔واپڈاحکام سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن چھٹی کادن ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
آگ