واشنگٹن،وزیرخارجہ کی آج اہم پریس کانفرنس

واشنگٹن،وزیرخارجہ کی آج اہم پریس کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی ) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

گئے، وہ (آج) پیر کو پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ ایک روزہ قیام کے بعد نیویارک روانہ ہوں گے۔شاہ محمود قریشی(آج) پیر کو پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کریں گے اورپاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ 26 ستمبر کو سارک وزرا ئے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور 29 ستمبرکو پاکستانی وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔دفترخارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخارجہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات یکم اکتوبر کے بعد ہوگی۔امریکی وزیرخارجہ نے پاکستانی وزیرخارجہ کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی تھی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اگلے ماہ 3 اکتوبر کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔
پریس کانفرنس