سپریم کورٹ ،عمران نااہلی سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ ،عمران نااہلی سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی
سپریم کورٹ ،عمران نااہلی سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آج جعلی بینک اکاونٹس کیس اور وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔
عدالت عظمی جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت آج کرے گی۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے کی عبدالمجید اورعبدالغنی مجید کے طبی معائنے کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے حوالے سے درخواست کی بھی سماعت ہو گی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بنچ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا، نقیب اللہ محسود قتل سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔سپریم کورٹ ججز اورسرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا۔
عدالت عظمی کا یہی بنچ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کےلئے دائر پٹیشن کی بھی آج سماعت کرے گا جبکہ خود کار اسلحہ لائسنس کی منسوخی کےخلاف 114 درخواستوں کی سماعت بھی ہو گی۔آج کی کاروائی کے دوران تطہیر بنت پاکستان کی ولدیت کیس کی سماعت بھی ہو گی۔ جس میں ایک لڑکی نے اپنی ولدیت سے والد کا نام ہٹانے کی درخواست دے رکھی ہے۔