موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے، عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں گے :وزیراعلیٰ پنجاب

موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے، عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں گے ...
موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے، عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں گے :وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے اور100روزہ پروگرام پرعملدرآمد ہرقیمت پریقینی بنایاجائے گا،حکومت عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرے گی۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100روزہ پروگرام پرعمل کے لئے متعلقہ وزارتوں کواہداف دے دیے ہیں اور وزارتوں کے لئے متعین اہداف پرپیشرفت کی نگرانی خودکررہاہوں،100روزہ ایجنڈاعوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کاپروگرام ہے،تحریک انصاف کی حکومت انصاف کی بالادستی،میرٹ اورگورننس کوفروغ دے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے اور100روزہ پروگرام پرعملدرآمد ہرقیمت پریقینی بنایاجائے گا،حکومت عوام کے مسائل ان کے دروازے پر حل کرے گی۔