لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار خواتین جاں بحق

لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار خواتین جاں بحق
لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار خواتین جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر کے علاقے لنڈی کوتل مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرا جس سے چار خواتین مٹی تلے دب گئیں۔ تودے کا شکار ہونے والی خواتین کا تعلق ایک گھرانے سے ہے جس میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تودے تلے دبنے والی چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں۔مقامی افراد کے مطابق خواتین اپنے مکانات کی مرمت کےلئے تودہ کی کھدائی کر کے مٹی حاصل کر رہی تھیں کہ اچانک ہی تودہ ان کے اوپر آ گرا۔لنڈی کوتل اور اطراف میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جو حادثے کی وجہ بنا۔