نوازشریف کے خلاف بغاوت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

نوازشریف کے خلاف بغاوت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت عدالت نے بڑا ...
نوازشریف کے خلاف بغاوت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی درخواست پر سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے سرل المیڈاکانام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کیخلاف بغاوت کی کارروائی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی ۔اس موقع پرعدالت نے سرل المیڈاکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور سرل المیڈاکانام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم بھی دے دیا۔عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنزکوسرل المیڈاکی پیشی یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے نوازشریف 8 اکتوبرکوذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔جس پرنوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئندہ سماعت پرپیش ہوجائیں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ آئندہ عدم پیشی نہیں ہو گی۔