سپریم کورٹ آف پاکستان نے مانسہرہ میں سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا پرعملدرآمد روک دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مانسہرہ میں سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مانسہرہ میں سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا پرعملدرآمد روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مانسہرہ میں سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا پرعملدرآمد دسے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں کی۔ ملزم سیف اللہ کے وکیل لائق سواتی نے موقف اپنایا کہ ملزم تو خود بم دھماکے کا شکار ہوا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی سزا پر عملدرآمد روک رہے ہیں جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے مانسہرہ میں سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا پرعملدرآمد روک دیا۔
واضح رہے کہ فوجی عدالت نے 29 دسمبر 2016 کو ملزم سیف اللہ کو سزائے موت سنائی تھی اورملزم کو مانسہرہ میں سب انسپکٹر ، کانسٹیبل کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔