”اس کی وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی“ نوجوان نے رابی پیرزادہ پر ایسا الزام لگادیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

”اس کی وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی“ نوجوان نے رابی پیرزادہ پر ایسا الزام ...
”اس کی وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی“ نوجوان نے رابی پیرزادہ پر ایسا الزام لگادیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوبز سے وابستہ لوگوں کو سوشل میڈیا کی سہولت کے بعد جہاں اپنے مداحوں سے رابطوں میں آسانی میسر آئی ہے وہیں بعض اوقات ایسی باتیں بھی سننے کو مل جاتی ہیں جو بہت ہی حیرت انگیز ہوتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ گلوکارہ رابی پیرزادہ کے ساتھ بھی ہوا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تو لوگوں نے اسے خوب پسند کیا لیکن ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے اپنے دل و دماغ میں رابی پیرزادہ کو بسایا ہوا ہے۔ یحییٰ ملک نامی صارف نے رابی پیرزادہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’رابی ہمارے ساتھ جو آپ کر رہی ہیں وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، بیوی رابی جیسی ہونی چاہیے، یہ سوچ کر ہماری منگنیاں ٹوٹ گئی ہیں‘۔


یحییٰ ملک کے اس تبصرے کو رابی نے بھی انتہائی سنجیدگی سے لیا اور اس پر وضاحت کیلئے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی۔ رابی پیرزادہ کے اس کمنٹ کا سکرین شارٹ لے کر انسٹا پر شیئر کیا اور لکھا ’آپ کے خاندان اور پڑوس یا کالج میں موجود لڑکیاں مجھے سے بھی کہیں زیادہ خوبصورت ہیں، میں تو صرف ان کی نمائندگی کرنے والا ایک چہرہ ہوں، پاکستانی خواتین خوبصورتی، ذہانت اور وفاداری کا مرکب ہیں، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی لڑکیاں بطور بیوی سب سے بہترین انتخاب ہوتی ہیں‘۔

مزید :

تفریح -