آڈیٹر جنرل کی رپورٹ جاری، صاف پانی کمپنی سکینڈل میں مزید بےضابطگیوں کاانکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آڈیٹر جنرل نے صا ف پانی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پنجاب صاف پانی کمپنی سکینڈل میں مزید بےضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے ۔
آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ صا ف پانی کی رپورٹ کے مطابق صاف پانی کمپنی میں 96کروڑ 93لاکھ 37 ہزارروپے کی بےضابطگیاں پائی گئیں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آفس فرنیچرکی خریداری میں خزانے کو 36 لاکھ 20 ہزارکانقصان ہوا جبکہ84 پلانٹس کی تنصیبات کیلئے 14کروڑ 97 لاکھ روپے کی زائدادائیگیاں کی گئیں اور کنسلٹنٹ رکھنے کی مدمیں 5کروڑ 89لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔اسی طرح میسرزالفاکنسلٹنٹ کو 3 کروڑ کی غیرضروری ادائیگی کی گئی۔