ینگ ڈاکٹرزاور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب،ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ینگ ڈاکٹرزاور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو گئے جس پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے اور او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے پر ہڑتال پر تھے،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں سے مذاکرات کئے جس میں ڈاکٹرزکے مطالبات پرعملدرآمدکیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا اورڈاکٹرزکے مسائل پرکارروائی کیلئے فوکل پرسن مقررکردیا گیا،پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم اور اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان کردیا۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد کی ملاقات
— PTI Central Punjab (@PTICPOfficial) September 24, 2018
مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت حنیف خان پتافی کی بھی ملاقات میں شرکت
آئی ڈی ایف وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کرے،یاسمین راشد
حکومت سے میرٹ پر سمجھوتہ کرنے کی توقع نہ رکھی جائے، @Dr_YasminRashid pic.twitter.com/iF51LgICxg