عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کامعاملہ:ن لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے نام فائنل کرلیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے معاملہ پر بننے والے پارلیمانی کمیشن کے لئے مسلم لیگ (ن)نے نام فائنل کر لئے ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے نام فائنل کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال،مرتضیٰ جاویدعباسی،راناثنااللہ،راناتنویر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کامطالبہ کیا گیا تھا جسے منظور کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔